ٹنڈو الہ یار کے علاقہ چمبڑ کے رہائشی سیف الرحمان میمن نے چھوٹی عمر میں ہی مویشی پالنا شروع کیا جو 15 سال سے یہ کام کررہاہے۔اس نے اپنے کاروبار کا آغاز صرف دو گائیوں کے ساتھ کیا،چمبڑ میں دودھ کی طلب میں اضافہ ہونے سے پہلے پہلے انہوں نے چھوٹے پیمانے پر دودھ کی فروخت کا کام شروع کیا۔تاہم، اپنی ابتدائی کامیابی کے باوجودکاروبار کا اکیلا مالک ہونے کی وجہ سے سیف الرحمان کے پاس سرمایہ کی کمی تھی جو اس کے کاشتکاری کے کاروبار میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی۔ ایک ابھرتے ہوئے بزنس مین کے طورپر اس کے پاس موقع سے فائدہ اٹھانے کا ہنر تھا جس کی وجہ سے سیف الرحمان نے یو مائیکرو فنانس بینک سے رابطہ کیا۔
سنہرا سرمایہ لون کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور اقساط کی بروقت ادائیگی کے نظام میں رہتے ہوئے اس نے اپنے کاروبار کو ترقی دینے میں مدد حاصل کی۔اس نے کاروبار میں جدت لاتے ہوئے دودھ کی فروخت کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی تجارت بھی شروع کردی اوراپنے کاروبار کو ارد گرد کے علاقوں تک پھیلانے میں کامیاب رہا۔یو بینک لون سے ملنے والی انتہائی ضروری اورموزوں مالی مدد کی بدولت سیف الرحمن اس وقت چمبڑ کے علاقہ میں قائم سب سے بڑے مویشی فارموں میں سے ایک کا مالک بن چکاہے اور اپنے کاروبار کو روز بروز ترقی دے رہاہے۔