ایاز میمن سندھ کے شہر میرپور ساکرو میں فلور مل چلاتے ہیں۔ ان کی ملز کے لیے قابل اعتماد اور سستی بجلی تک رسائی بہت اہم ہے تاہم بجلی کے بار بار تعطل اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان کی پیداواری صلاحیت شدید متاثر ہوتی رہی ہے مزید یہ کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں آٹا سستا رکھنے کی کوششوں نے ان کے لیے بجلی کے بھاری اخراجات کو پورا کرنا مشکل بنا دیاہے۔ ایاز کے ایک دوست نے یو بینک کی سولر فنانسنگ کی سہولت تجویز کی، جس سے اس نے اپنی مل میں سولر پینل خریدنے اور انسٹال کرنے کے لیے دس لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا۔ اس فیصلے سے اسے بجلی کے بلز پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے سے زیادہ بچانے میں مدد ملی ہے۔شمسی توانائی کے بارے میں ان کے محدود علم کے باوجود، یو بینک کے معاون عملے نے اپنے کاروبار اور کمیونٹی کے لیے دانشمندانہ انتخاب کرنے میں ان کی رہنمائی کی۔ ایازمیمن اب غیر قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر اپنا انحصار کم کرنے اور اپنی ملز کے کاربن فوٹ پرنٹ کو بھی کم کرنے پر خوش ہیں۔
ایاز میمن، میرپور ساکرو، صوبہ سندھ