• ہوم
  • کنونشنل
  • خوابوں کی تکمیل

خوابوں کی تکمیل

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی صائمہ اظفرسکول سسٹم کی بنیاد رکھنے کے اپنے عمر بھر کے خواب کو پورا کرنا چاہتی تھی۔ اسے جس مدد کی ضرورت تھی وہ یو مائیکرو فنانس بینک سے قرض کی صورت میں اسے ملی۔ قرض لینے سے قبل، مالی مسائل صائمہ کے لیے ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھے۔

معاشرے کو واپس لوٹانے کا ہمیشہ سے جذبہ رکھنے والی صائمہ اظفر نے پانچ سال قبل”اسلامیہ ماڈل سکول“ شروع کیا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ایک پلے گروپ انسٹی ٹیوٹ کے طور پر شروع ہونے والے سکول میں اس وقت آٹھویں جماعت تک کی کلاسیں شروع کرائی جا چکی ہیں جہاں پر800 روپے کی کم ترین فیس میں تعلیم تک رسائی دی جارہی ہے۔

صائمہ کے لیے یہ صرف ابتداء ہے کیونکہ تین کمروں والے اس سکول کو اپنی مرضی کے مطابق بڑی عمارت میں منتقل کرنا اس کا خواب ہے تاکہ طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیاجاسکے۔
صائمہ کے والد ظفر علی بھی اس سکول کو شام کے وقت استعمال کرتے ہیں جہاں پر ایسے بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے جو صبح کے وقت سکول میں نہیں جاسکتے ہیں،اس طرح یہ سکول پوری فیملی کے لیے روزگار کا بہترین ذریعہ بن چکاہے۔

صائمہ اس وقت یوبینک سے چوتھی بار قرضہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ بینک کی معاونت سے اپنے کاروبار کو مزید وسعت دی جاسکے۔

صائمہ اظفر

Loan Calculators Form

Please fill in your details