یو مائیکرو فنانس بینک میں، ہمیں اپنے قابل قدر شراکت داروں کو بہترین سروسز فراہم کرنے پر فخر ہے۔ ایسی ہی ایک شراکت KFC کے ساتھ ہے، جو سب سے بڑی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی فاسٹ فوڈ ز کی ایک عالمی چین ہے۔ یو بینک گزشتہ تین سال سے ملک بھر میں اپنے 90سے زائد ریستورانوں میں KFC پاکستان کوادائیگی کے حسب ضرورت حل فراہم کر رہا ہے۔ یہ ایک ایسا حل ہے جس نے یو پیسہ موبائل والیٹ اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تنخواہوں کی تقسیم کے عمل میں اپنی کارکردگی کو زیادہ بہتر بنایا ہے۔
کے ایف سی کے ریجنل ہیڈ نارتھ جناب امجد میاں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”یو بینک کی سروسز نے نہ صرف ہمارے ادائیگی کے حل اور تنخواہوں کی تقسیم کے طریقوں کو بہتر کیا ہے بلکہ ہماری کمپنی کے ملازمین کو زیادہ اطمینان بخشا ہے۔“
ایک سٹاف ممبر نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ،”میں اپنے یو پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے فون پر صرف چند ٹیپس کے ذریعے آسانی سے ٹرانزیکشنزکر سکتا ہوں، جس سے مجھے اپنے ماہانہ بلز جمع کرانے میں بھی آسانی حاصل ہوجائے گی۔“
یو بینک صارفین کی سہولت کے لیے ٹیکنالوجی کی طاقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اب کے ایف سی کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید بہتر بنانے کا ارادہ رکھتاہے۔