غلام حسین نے اپنے خاندان کے مالی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیشہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کا خواب دیکھا۔ سندھ کے چھوٹے سے شہر ٹھٹھہ میں رہتے ہوئے، اس کے پاس نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے فنڈنگ کے زیادہ آپشن نہیں تھے۔ یو بینک کی خود مختار لون کی سہولت سے اس نے13لاکھ روپے کا قرضہ حاصل کیا۔ اس رقم سے، اس نے دودھ کی اپنی دکان کھولی، ضروری سامان خریدا اور اب اپنے خاندان کی کفالت کے لیے کافی کمالیتا ہے۔ اس نے دکان کو بھی بڑا کیا ہے اور اب اس کا ارادہ ہے کہ دکان کوچلانے کے لیے اپنے بیٹے کو بھی ساتھ شامل کیا جائے۔ غلام حسین کو امید ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے کاروبار کو ایک کیٹل فارم کی صورت میں بڑھائیں گے اور آنے والی نسلوں کے لیے فیملی بزنس کو فروغ دیں گے۔
غلام حسین جوکھیو،ٹھٹھہ،صوبہ سندھ