ضلع دادو سے تعلق رکھنے والا ایک عام شہری، منیر احمد کھوکھرجو پانچ بچوں کا باپ ہے۔ منیر احمد نے اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے اپنی جوانی سخت محنت میں گزاری۔مقامی طور پر ٹیوشن کی کلاسز دیتا تھا تاکہ خرچہ پورا کرنے میں مدد مل سکے۔ اس نے زندگی میں مسلسل ترقی کی، اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہوئے اپنا گھر بسانے سے پہلے سرکاری ملازمت حاصل کی۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، اس کے بہن بھائیوں کی بھی شادیاں ہوگئیں،اس طرح ان کے آبائی گھر میں جگہ کم پڑ گئی،ان حالات میں اسے اپنی فیملی کے لیے الگ گھر تلاش کرنا ضروری ہوگیا۔ ایک تنخواہ دار فرد کے طور پر کام کرتے ہوئے، منیر احمدنے نئے گھر کے لیے بہت سی رقم جمع کرنے کے لیے بہت کوشش کی۔
اس نے فنانسنگ اسکیموں کی تلاش شروع کی اور خوش قسمتی سے اس کے لیے اسے یو مائیکرو فنانس بینک کے ہوم لون کے بارے میں پتہ چلا۔ یہ حکومتی سبسڈی والا ایک ایسا منصوبہ ہے جو لوگوں کو آسان شرائط پر طویل المدتی قرض حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ جلد ہی، منیراحمد اپنے ذاتی گھر کا مالک بن گیا، جس نے اپنی فیملی کو رہنے کی جگہ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے آبائی گھر میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے لیے جگہ خالی کردی۔
ہوم لون۔ گورنمنٹ مارک اپ سبسڈی اسکیم