پنجاب کے چھوٹے سے شہر گوجرہ سے تعلق رکھنے والے غلام عباس لڑکیوں کا سکول چلاتے ہیں۔ پلے گروپ سے مڈل تک 110 طلباء کے ساتھ،انہوں نے 2017 میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے گرلز سکول کا آغاز کیا۔ اسکول نے ترقی بھی کی اور یہاں کے لوگوں کی خدمد بھی کی۔غلام عباس چاہتے تھے کہ مزید طلباء کو سکول میں لانے اور آمدنی بڑھانے کے لیے سکول کی تزئین و آرائش کی جائے۔سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں یو بینک کی سرمایہ تعلیم لون کی سہولت کے بارے میں پتہ چلا۔ انہوں نے سکول کے صحن کو اپ گریڈ کرنے، تزئین و آرائش، ڈیسک، میز، کرسیاں اور بلیک بورڈ خریدنے کے لیے ساڑھے تین لاکھ روپے کا لون لینے کے لیے درخواست دی۔ تزئین و آرائش اور نئے سامان کی خریداری کی بدولت وہ نئے داخلے حاصل کرنے اور اپنے شہر میں لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے کی کوششوں میں بہتری لانے میں کامیاب رہے ہیں۔
غلام عباس،گوجرہ،صوبہ پنجاب