حفیظ شکیل حسین شاہ نے باغ، آزاد کشمیر کی سڑکوں پر ایک عام سے پھل اور سبزی فروش کے طور پرکام شروع کیا، انہوں نے گھرگھر جا کر بھی یہ چیزیں فروخت کیں۔اپنی معمولی شروعات کے باوجود، حفیظ نے اپنے کاروبار اور اپنی فروخت کو بڑھانے میں مدد کے لیے ایک کمرشل گاڑی کرائے پر حاصل کی۔ تاہم، گاڑی کے کرائے نے اس میں رکاوٹ پیدا کی اور اس کی آمدنی پر منفی اثرات ڈالنا شروع کردیے۔ اسے لاجسٹک مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس کی ڈیلیوری میں اکثر دیر ہوجاتی تھی اور اسے اپنے صارفین کی جانب سے متعدد شکایات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس بات کے پیش نظر کہ ان باتوں کا اس کے کاروبار پر منفی اثر پڑ سکتاہے اس نے اپنے بزنس کے لیے ذاتی گاڑی خریدنے کے لیے مالی معاونت کی راہیں ڈھونڈنا شروع کردیں۔اس دوران ان کا رابطہ یو مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ ہوا اوروہ کمرشل وہیکل فنانسنگ کے ذریعے قرض حاصل کرنے کے کامیاب ہوگیا۔ حفیظ نے اس سے اپنی ذاتی گاڑی خرید لی،اب وہ اپنے صارفین کو بروقت اور مستقل بنیادوں پر سبزیاں پہنچاتے ہیں۔یو بینک کی کسٹمر سروسز کے ساتھ اس کے مثبت تجربے اور اقساط کی آسان ادائیگی کی سہولت کے ساتھ،حفیظ اب اپنے کاروبار کو مزیدوسعت دینے کے لیے ایک اور گاڑی خریدنے کابھی سوچ رہاہے۔