خیبرپختونخوا کے علاقہ مردان سے تعلق رکھنے والے انس خان کا ہمیشہ کسی کے لیے کام کرنے کی بجائے ایک کاروباری شخصیت بننے کا خواب تھا۔ انہوں نے باعزت زندگی گزارنے کے لیے موبائل فون، ڈیجیٹل آلات اور ان کے سازوسامان کو فروخت کرنے کا ذاتی کاروبار شروع کیا۔ اگرچہ اس کا کاروبار اچھا چل رہا تھا، اس نے محسوس کیا کہ مشکل معاشی حالات میں اسے منافع بڑھانے اور بہتر بنانے کے لیے مزید مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ وہ اپنے شہر میں شریعت کے مطابق قرضہ کی سروسز کی تلاش میں تھا اس دوران وہ اپنے قریب واقعہ یو بینک کی اسلامی بینکنگ برانچ پر پہنچا۔ انس نے اپنا کاروبار مرابحہ فنانسنگ سہولت کا انتخاب کیا اور کاروبار کی توسیع میں سرمایہ کاری کے لیے تین لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم حاصل کی۔ اسے فنانسنگ سے بہت فائدہ ہوا، کیونکہ کاروبارکو ترقی ملنے سے اسے اپنی فروخت بڑھانے، منافع میں اضافہ کرنے اور اپنی روزی روٹی کو بہتر بنانے میں مددملی۔
انس خان،مردان، صوبہ کے پی کے