ہماری قرض دینے والی مصنوعات کا پورٹ فولیو مختلف ہے، جو آپ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اور خوشحال مستقبل کے لیے آپ کی مدد کرتا ہے
کاروبار خوب،سونا محفوظ!
یو بینک سنہرا سرمایہ لون کی سہولت پیش کرتا ہے جو صارفین کو اپنے قیمتی اثاثوں جیسے سونے کے سکے، زیورات وغیرہ جیسے قیمتی اثاثوں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ قرضہ بزنس کے فروغ، زراعت اور لائیوسٹاک کے کاروبار کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
آپ کی ضروریات میں کارساز!
یو بینک چھوٹے کاروبار، زراعت اور لائیو سٹاک کے منصوبوں کے لیے فوری قرضہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ کارساز گولڈ لون کے تحت صارفین کی کاروباری ضروریات کو پوراکرنے، اثاثہ جات کی خریداری، کاروبار کی ترقی اور آمدنی میں اضافہ میں مدد کے لیے سونے کے زیورات، سونے کے بسکٹ وغیرہ کی ضمانت پرقرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نئے ادارے کا قیام جبکہ تنخواہ دار افراد، ریٹائرڈ ملازمین اور گھریلو خواتین کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ لون لیا جاسکتا ہے۔ کارساز گولڈ لون مکان کی تزئین و آرائش کے لیے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
آغاز اضافی آمدن کا!
یو بینک تنخواہ دار افراد کواپنی آمدن میں اضافہ کے لیے خود مختارلون کی سہولت دیتا ہے۔ اس قرضہ سے ملازمت پیشہ افراد سمیت دیگر صارفین نئے کاروبار کے قیام یا اپنے موجودہ کاروبار کو ترقی دینے کے لیے رقم حاصل کر سکتے ہیں اور آمدنی کے اضافی ذرائع پیدا کرنے کے راستے کھول سکتے ہیں۔خود مختارلون،ملازمت پیشہ افراد کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے سائیڈ بزنس کو تخلیق یا ترقی کا مواقع پیدا کرکے اپنے مستقبل کوبہتر بنائیں۔
اب اپنے کاروبار کو اعتماد کے ساتھ بڑھائیں!
یو بینک،اپنے صارفین بشمول کسانوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افرادکو اپنے کاروبار کے فروغ اور اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے بینک گارنٹی کی سہولت پیش کرتا ہے۔ یہ سہولت خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے 100فیصد کیش بیک بینک گارنٹی کی پیشکش کرتی ہے تاکہ انھیں نئے معاہدے کرنے،کاروبارکی ترقی اوراپنے سپلائرز کے ساتھ اعتماد قائم کرنے میں مدد دی جاسکے۔
بینک گارنٹی ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ بینک، اپنے صارف کی جانب سے، متعلقہ گاہک کے نادہندہ ہونے کی صورت میں ان کی ادائیگیوں کو پورا کرے گا۔ یہ صارفین کو اپنے کاروبار کو آسانی سے چلانے کے لیے ادھار پرسامان خریدنے کے قابل بناتا ہے جبکہ ان کی ڈیلی ٹرانزیکشنز کی ساکھ کو بہتر بنا کر کاروبار چلانے میں مدد دیتاہے۔
یہ سہولت ایک مخصوص رقم اور مدت تک کے لیے دستیاب ہے۔
تعلیم ہے سب کا حق!
یو بینک، سرمایہ تعلیم کے نام سے پرائیوٹ سکولوں کے مالکان کے لیے مالی مددکی پیشکش کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا تعلیمی قرض ہے جومالکان کو اپنے سکول کی عمارت کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی اجازت دیتا ہے۔ طلباء کے لیے فرنیچر، سازوسامان، کمپیوٹر، ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی خریداری، کمپیوٹر لیب کے قیام یا توسیع، اساتذہ کی تربیت و ترقی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بھی اس قرضہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بڑھتے کاروبار کی اہم ضرورت!
یو بینک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ان کے کاروبارکی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینے کے لیے بڑے پیمانے کے قرضہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ چھوٹے خوردہ فروش، درمیانے درجے کی فرموں کے ساتھ ساتھ سکول مالکان بھی خام مال اور دیگر کاروباری سازوسامان کی خریداری سے اپنے کاروبارکو وسعت دینے میں مدد کے لیے بڑھتا کاروبار لون کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔
کاروبار اپنے حساب سے!
یو بینک اپنے صارفین کے لیے آسان اقساط پر اپنی پسند کے برانڈ کا موبائل فون یا لیپ ٹاپ خریدنے کا بہترین موقع لارہا ہے۔ تنخواہ دار افراد اور بزنس مین، یو بینک لیپ ٹاپ اور موبائل فنانسنگ کی سہولت حاصل کر کے باآسانی اس ڈیجیٹل دنیا سے جڑے رہ سکتے ہیں۔ اس سہولت سے صارفین پوری رقم ادا کیے بغیر ہی لیپ ٹاپ یا موبائل فون خرید سکتے ہیں اوراپنے کاروبار کوآسانی سے چلا سکتے ہیں۔
مالی خود مختاری آپ کی پہنچ میں!
یو بینک، ملازمت پیشہ افراد اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے خصوصی طورپر تیار کردہ ’یوبینک رننگ فنانس لون‘ کی سہولت دے رہا ہے۔ اس سہولت کے ساتھ، صارفین اپنی روزمرہ ضروریات کے لیے فنڈز حاصل کرسکتے ہیں اوراپنے کاروبار میں یہ رقم استعمال کرسکتے ہیں۔
رننگ فنانس، جاری قرضہ کی ایک قسم ہے جس کے مطابق صارف طے شدہ حد کے اندر رہتے ہوئے جتنی بار چاہے رقم نکلوانے اور واپس جمع کرانے کاآزادانہ اختیار رکھتا ہے۔ روزانہ کیش فلو اور فوری ٹرن اوور والے کاروبار کے لیے یہ ایک بہترین سہولت ہے جس سے وہ کسی بھی وقت، اضافی دستاویزات فراہم کیے بغیر،طے شدہ قرضہ میں سے ضرورت کے حساب سے اپنی مرضی کی مدت کے مطابق رقم نکلواسکتے ہیں۔
یو بینک رننگ فنانس اپنے صارفین کو پہلے سال کے لیے پچاس ہزار روپے تک کی مفت ہیلتھ انشورنس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
اچانک خرچوں سے ہوجائیں بے فکر!
یو بینک ملازمت پیشہ افراد کے لیے تنخواہ لون کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے وہ ہنگامی طورپر پیش آنے والی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رقم حاصل کرسکتے ہیں۔ ملازمت پیشہ افراد قرضہ کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا کرساڑھے تین لاکھ روپے تک کا قرضہ آسان اوریکساں ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
بے فکر اور آسان زندگی کے لیے!
یو بینک پنشنرز (سرکاری اور نیم سرکاری) کے لیے 350,000 روپے تک کے پنشن لون کی سہولت پیش کرتا ہے۔ ماہانہ اورمساوی اقساط میں، پنشن لون اب پنشنرز کی ذاتی اور کاروبارکی مالی ضروریات کوبآسانی پورا کر سکتا ہے۔
زیادہ پیداوار،خوشحال کسان،مستحکم پاکستان!
یو بینک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے ایگریکلچر لون، زرعی قرضہ اور زرعی پاس بک لون کی سہولت دے رہاہے۔
۔یہ قرضے کسانوں کوکھاد، بیج کی بروقت فراہمی، کیڑے مار ادویات، جدید زرعی آلات و مشینری اور مزید زرعی زمین خریدنے کے قابل بناتے ہیں۔
آمدنی میں بہتری،اپنے ٹریکٹر کی بدولت!
یو بینک اپنے زراعت پیشہ صارفین کے لیے ٹریکٹر اورزرعی مشینری لون کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ کاشتکاری کے لیے ٹریکٹر اور دیگر ضروری زرعی آلات کی خریداری میں آسانی ہو۔ کسان یہ قرضہ زرعی مشینری خریدنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جن میں ٹریکٹر، ٹرالیاں، تھریشر، لیزر لیولرز، سپرے والی مشینیں، سیڈ ڈرلز، کمبائن ہارویسٹر، لیولرز، چارہ کاٹنے والی مشینری وغیرہ شامل ہیں۔
یو بینک لائیو اسٹاک لون کی پیشکش کررہا ہے جو مویشیوں کے کاروبار سے منسلک مردوں اور عورتوں کے لیے آسانی اور سہولت فراہم کرتا ہے اور انہیں اپنی تمام کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ لائیو سٹاک لون چھوٹے اور بڑے جانوروں کی خریداری اور دیکھ بھال، افزائش نسل، شیڈ کی تعمیر، ادویات اور ویکسی نیشن، دودھ کے چلرز کی خریداری اور مویشیوں کے کاروبار سے متعلق دیگر آلات ومواد کے حصول کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
جب پہیہ چلتا ہے تو کاروبار چمکتا ہے!
یو بینک کی کمرشل وہیکل فنانسنگ ایک ایسی سہولت ہے جو صارفین کوانٹرپرائزکا سامان، زرعی اجناس، مویشی، دودھ کی فراہمی اور مسافروں کی نقل و حرکت جیسی کاروباری ضروریات پوری کرنے کے لیے گاڑی کا مالک بناتی ہے۔ یہ سہولت پاکستان میں موجود تمام مقامی برانڈز کے لیے دستیاب ہے۔ یوبینک کی کمرشل وہیکل فنانسنگ میں گاڑیوں کی انشورنس اور ٹریکر کی سہولت بھی موجود ہے۔
اب موٹربائیک لینا ہوا بہت ہی آسان!
یو بینک موٹر بائیک لون کی سہولت فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے چھوٹے تاجروں اور تنخواہ دار افراد آسانی کے ساتھ تھوڑے ہی عرصے میں ذاتی موٹر سائیکل حاصل کرسکتے ہیں۔ موٹر بائیک لون کم سے کم مارک اپ ریٹ پر آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
حکومتی سبسڈائزڈ ہاؤسنگ اسکیم
سستے رہائشی فنانس کے فروغ کے لیے، حکومتِ پاکستان نے میرا گھر، میرا آشیانہ مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرن اسکیم متعارف کرائی ہے۔
بنیاد سے تکمیل تک!
یو بینک تنخواہ دار افراد، بزنس مالکان اور پنشنرز کو رہائشی پلاٹ، اپارٹمنٹ، فلیٹ یا مکان کی خریداری کے لیے ہوم لون کی مکمل سہولت فراہم کرتا ہے۔نئے خریدے گئے یا پہلے سے موجود پلاٹ پر تعمیرات یا گھر کی تزئین و آرائش کے لیے بھی یو بینک ہوم لون حاصل کیا جا سکتا ہے۔
سستی بجلی، آسان زندگی!
یو بینک کسانوں، مائیکرو انٹرپرینیورز اور گھرانوں کو اپنی بجلی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر فنانسنگ کی آسان سہولت فراہم کرتا ہے۔فنانسنگ کی یہ سہولت یو بینک کے صارفین کوآسان اقساط پر سولر سسٹم حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے جو ماحول دوست ہے۔ یہ سہولت بجلی کے بھاری بلوں کو کم کرنے کا بہترین موقع دیتی ہے۔
خواتین کے لیے آزادی اورخودمختاری کی بڑی پیشکش!
یو بینک خواتین کو آسان سفر کے لیے350,000 روپے تک کے قرض کے ساتھ اسکوٹی فنانسنگ کی ایک خصوصی سہولت دے رہا ہے۔ چاہے آپ طالبہ ہوں، بزنس ویمن ہوں یا ملازمت پیشہ خاتون ہوں یوبینک سکوٹی فنانسنگ آپ کومفت رجسٹریشن اور کریڈٹ لائف انشورنس کے ساتھ آسان اقساط پرموٹرسائیکل حاصل کرنے کی سہولت دے رہاہے۔ اب آسانی کے ساتھ آزادانہ نقل و حرکت سے لطف اٹھائیں۔
دستیاب اسکوٹی: برانڈ۔ ہائی سپیڈ
محدود وقت کی پروموشن آفر: اسکوٹی کی مفت رجسٹریشن، پہلے 100 صارفین کے لیے مفت ہیلمٹ کے ساتھ
خواتین کی مالی خودمختاری کے لیے کوشاں!
یو بینک،کاروباری خواتین کو اپنے بزنس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مالیاتی سروسز حاصل کرنے کا بہترین موقع دے رہا ہے۔ مالی شمولیت کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ، شانہ بشانہ لون ایک خصوصی قرضہ ہے جو انہیں اپنے بزنس کے لیے سرمایہ کی ضروریات کو پورا کرنے اور مارک اپ کی کم سے کم شرح پر اپنے کاروباری منصوبوں کی ترقی،بہتری اور اضافہ کے ساتھ ساتھ مفت ہیلتھ انشورنس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔