سرائے مہاجر، بھکر کے نعمان عقیل، جو گزشتہ ساڑھے تین سال سے اپنا چھوٹا ساجنرل اسٹور چلا رہے ہیں، ہمیشہ سفری مشکلات کا شکار رہے۔ رکشوں اور بسوں پر روزانہ کا خرچ اور گھنٹوں پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار ان کی زندگی کا معمول بن گیا تھا۔ اسٹور ان کے گھر سے 15-18 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، اور انہیں اپنے کاروبار اور بچوں کو اسکول لے جانے کے لیے ایک بہتر سفری حل کی ضرورت تھی۔اپنی موٹر سائیکل خریدنا ان کے لئے محض ایک خواب ہی تھا، لیکن پھر یو بینک کی موٹر سائیکل لون اسکیم نے ان کی مشکل آسان کر دی۔
یو بینک کی مدد سے، نعمان نے موٹر سائیکل حاصل کر لی، جس نے ان کی سفری مشکلات کو سہل بنا دیا۔ اب وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے کام کو سنبھالتے ہیں، بچوں کو وقت پر اسکول چھوڑتے ہیں، اور سفری اخراجات میں نمایاں کمی کر چکے ہیں۔ یو بینک کی بدولت، نعمان کی زندگی میں سکون اور سہولت آ گئی ہے، جس نے انہیں اپنی فیملی اور کاروبار پر پوری توجہ مرکوز کرنے کا موقع دیا ہے۔