بیلوٹ شریف، ڈیرہ اسماعیل خان کے کسان سلیم عباس پچھلے 20 برس سے اپنی 2000 کنال زمین پر گندم، گنا، مکئی اور کھجور کی کاشت کر رہے ہیں۔ ان کی محنت نہ صرف ان کے خاندان کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے بلکہ ان کے علاقے کے ضرورت مند لوگوں کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ ان کی اس جہد میں مشکل اس وقت درپیش آئی جب ان کا پرانا ٹریکٹر، جو ان کی زمین کے لیے نہایت ضروری تھا، خراب ہو گیا، اور نیا خریدنے کے لیے ان کے پاس وسائل نہیں تھے۔
اسی مشکل میں، سلیم نے یو بینک کی "آسان کاشتکار” اسکیم کے ذریعے 30 لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا۔ اس رقم سے انہوں نے نیا ٹریکٹر خریدا، جس سے ان کے کھیت میں کام کی رفتار میں زبردست بہتری آئی اور پیداوار میں اضافہ ہوا۔ سلیم نے نہ صرف خود فائدہ اٹھایا بلکہ اپنے ٹریکٹر کو دیگر کسانوں کو بھی کرائے پر دے کر ان کی مدد کی۔
یو بینک کے تعاون نے سلیم کی زندگی میں آسانیاں پیدا کیں اور ان کے فارم کو مزید منافع بخش بنایا۔ یو بینک کی بدولت، دیہی علاقوں کے کسانوں کو نئی امید ملی ہے اور زراعت میں ترقی کا راستہ ہموار ہو رہا ہے۔