• ہوم
  • کنونشنل
  • راجہ ملاح کی کامیابی کا سفر: مالی استحکام کی جانب

راجہ ملاح کی کامیابی کا سفر: مالی استحکام کی جانب

سندھ کے چھوٹے سے دیہی علاقے پیر جو گوٹھ سے تعلق رکھنے والے راجہ ملاح نے ہمیشہ اپنے کاروبار کا خواب دیکھا تھا۔ برسوں تک وہ ایک کپڑوں کی دکان میں سیلز مین کے طور پر کام کرتے رہے، مگر ان کی محدود تنخواہ بڑھتی ہوئی فیملی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھی۔ اپنے شہر میں سیاحت کی بڑھتی ہوئی رونقوں کو دیکھتے ہوئے، راجہ نے مین چوک پر اپنی کپڑوں کی دکان کھولنے کا ارادہ کیا، جہاں وہ مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے مختلف اقسام کے کپڑے فروخت کر سکیں۔

تاہم، حالیہ برسوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے ان کے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا۔ لیکن راجہ نے ہمت نہیں ہاری اور یو بینک کے "خود مختار لون” کا سہارا لیا۔ اس مالی معاونت کی بدولت انہوں نے نہ صرف اپنا کاروبار دوبارہ مستحکم کیا بلکہ اپنی انوینٹری کو بھی بڑھا کر سیاحوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا۔

آج راجہ کی کپڑوں کی دکان کامیابی سے چل رہی ہے، اوربہترین آمدنی کا ذریعہ بن رہی ہے اور ان کے خاندان کو مالی طور پر محفوظ بنا رہی ہے۔ یو بینک کا خود مختار لون ان کے کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوا، جس نے انہیں مشکلات سے نکلنے اور اپنی زندگی کے معیار کو بہتر کرنے میں مدد دی۔

کامیابی کی کہانیاں

یاسر شیخ کے خوابوں کو یو بینک نے بنایا حقیقی مثال

شکارپور، سندھ کے شیخ محلہ کے رہائشی یاسر شیخ کا ہمیشہ سے اپنا کاروبار کرنے کا خواب تھا۔ ابتدا میں وہ ایک چھوٹی سی ریڑھی پر اسنیکس بیچا کرتے تھے، لیکن محنت اور عزم سے انہوں نے آہستہ آہستہ اپنی گروسری کی دکان کھول لی۔ جیسے جیسے ان کا خاندان بڑا ہوتا گیا، یاسر کو اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کی خواہش بھی بڑھنے لگی۔ انہوں نے اپنے بچوں کو بہترین پرائیویٹ اسکول میں داخل کروایا، لیکن جلد ہی اسکول فیس اور روزمرہ کے اخراجات کا بوجھ زیادہ ہونے لگا۔ اس مشکل وقت میں یاسر نے یو بینک سے رابطہ کیا، جہاں بینک کے عملے نے انہیں "بڑھتا کاروبار پلس" لون کی سہولت کے بارے میں بتایا۔ یاسر نے جلد ہی یہ قرض حاصل کیا اور اس سے اپنے کاروبار کو وسعت دی۔ ایک سال کے اندر اندر، انہوں نے نہ صرف اپنا قرض چکا دیا بلکہ اپنی دکان کو مزید بہتر بنا لیا۔ آج ان کے اسٹور میں مختلف اقسام کی پراڈکٹس دستیاب ہیں، ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور ان کے بچے اس معیاری تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں جس کا یاسر نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا۔ یاسر شیخ کی کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ یو بینک کی مالی مدد کس طرح چھوٹے کاروباروں کو بڑھاوا دے کر لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے

مزید پڑھیں

سیلز مین سے کامیاب کاروباری شخصیت تک

محمد اقبال قادری، جو پنجاب، پاکستان کے علاقے ساہیوال کے اڈہ شبیل سے تعلق رکھتے ہیں، ایک پُرعزم کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ پہلے ایک چھوٹی فارمیسی میں سیلز مین کے طور پر کام کرتے تھے، لیکن اپنی محنت اور لگن کی بدولت، انہوں نے ساہیوال میں اپنی دکان کھولنے کا فیصلہ کیا۔ ساہیوال، جہاں سے وہ تعلق رکھتے ہیں، ایک زرعی علاقہ ہے اور ان کا خاندان روایتی طور پر کسان تھا۔ 2006 اور 2007 کے درمیان، اقبال نے سیلز مین کے طور پر کام کیا، لیکن جلد ہی انہوں نے اپنا ریٹیل اسٹور کھولنے کا فیصلہ کیا۔ اپنی دکان کو بڑھانے اور گاہکوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے، انہیں مزید سرمائے کی ضرورت تھی۔ دوستوں کی مشورے سے، انہوں نے یو بینک اسلامی بینکنگ کے "اپنا کاروبار پریمیم مرابحہ" فنانسنگ سہولت کا دو مرتبہ استعمال کیا تاکہ اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ آج، اقبال اپنی دکان کے مالک ہیں، انہوں نے اپنی دکان میں مزید سامان اور اقسام کا اضافہ کیا ہے، انہیں اب کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں، ان کے بچے بہترین اسکولز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور وہ ایک بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

یو بینک سولر فنانسنگ سے روشن ہوا مستقبل

رحیم یار خان کے قصبے راجن پور کلاں میں، جہاں زراعت لوگوں کی روزی روٹی کا بنیادی ذریعہ ہے، جام شبیر احمد کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اپنی زمین نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایک زمیندار کے کھیتوں پر کام کرتے تھے، اور زندگی کی ضروریات پوری کرنا ایک چیلنج تھا۔ مگر ہمت نہ ہارنے والے شبیر نے اپنی محنت کے بل بوتے پر آٹا اور دالوں کی چکی قائم کی، یہاں تک کہ سرسوں کے تیل کا کاروبار بھی شروع کیا۔ تاہم، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی مستقل پریشانیوں نے ان کی محنت کو متاثر کیا اور کاروباری اخراجات بڑھتے گئے۔  اس دوران ایک دوست کے مشورے پر شبیر نے یو بینک سے رابطہ کیا، جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے یو بینک کی سولر فنانسنگ حاصل کی، اور چند دنوں میں ان کی چکی پر سولر پینلز نصب ہو گئے۔ اس اقدام نے نہ صرف ان کی چکی کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے دیا بلکہ ان کے گھر کو بھی بجلی کی فراہمی ممکن بنا دی، جس سے ان کی پیداوار اور آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ بجلی کے بلوں اور لوڈ شیڈنگ کی فکر سے آزاد، اب شبیر کا پورا دھیان اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے اور مستقبل کے منصوبوں پر ہے۔  یو بینک کی جانب سے مالی معاونت، شبیر کی زندگی میں  مثبت تبدیلی لائی، اور ان کی کہانی اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کس طرح مالی سہولتیں دیہی اور زرعی علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کرکتی ہیں۔

مزید پڑھیں
Loan Calculators Form

Please fill in your details