محمد ندیم، جو کئی برس سعودی عرب میں محنت کرنے کے بعد 2017 میں اپنے گاؤں پسرور، ضلع سیالکوٹ واپس آئے، محمد ندیم نے یہ محسوس کیا کہ ان کے علاقے میں معیاری تعلیمی اداروں کی سخت کمی ہے۔ اپنے علاقے کے بچوں کے لیے کچھ کرنے کے عزم کے ساتھ، انہوں نے ایک پراپرٹی خرید کر اسکول قائم کیا۔ ان کی اور اساتذہ کی انتھک محنت سے بچوں کو ایک معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا۔
تاہم، دور دراز دیہاتوں سے بچوں کا اسکول پہنچنا مشکل تھا کیونکہ وہ 5 سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھے۔ اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے، ندیم نے یو بینک سے 20 لاکھ روپے کا "سرمایہ تعلیم” قرض حاصل کیا، جس سے انہوں نے ایک کوسٹر خریدی اور بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا۔ آج ندیم کے اسکول میں بچوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے اور وہ کامیابی سے چل رہا ہےاور علم کے دئے جلا رہا ہے۔ ندیم کی یہ کاوش نہ صرف ان کے علاقے میں تعلیم کی رسائی کو بہتر بنا رہی ہے بلکہ انہوں نے یہ بھی ثابت کیا کہ جب مالی مدد اور حوصلہ ساتھ ہو، تو خواب حقیقت میں بدل جاتے ہیں۔ ندیم یو بینک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی فوری مدد اور تعاون نے انہیں اپنے مشن میں کامیاب کیا۔