رحیم یار خان کے قصبے راجن پور کلاں میں، جہاں زراعت لوگوں کی روزی روٹی کا بنیادی ذریعہ ہے، جام شبیر احمد کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اپنی زمین نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایک زمیندار کے کھیتوں پر کام کرتے تھے، اور زندگی کی ضروریات پوری کرنا ایک چیلنج تھا۔ مگر ہمت نہ ہارنے والے شبیر نے اپنی محنت کے بل بوتے پر آٹا اور دالوں کی چکی قائم کی، یہاں تک کہ سرسوں کے تیل کا کاروبار بھی شروع کیا۔ تاہم، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی مستقل پریشانیوں نے ان کی محنت کو متاثر کیا اور کاروباری اخراجات بڑھتے گئے۔
اس دوران ایک دوست کے مشورے پر شبیر نے یو بینک سے رابطہ کیا، جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے یو بینک کی سولر فنانسنگ حاصل کی، اور چند دنوں میں ان کی چکی پر سولر پینلز نصب ہو گئے۔ اس اقدام نے نہ صرف ان کی چکی کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے دیا بلکہ ان کے گھر کو بھی بجلی کی فراہمی ممکن بنا دی، جس سے ان کی پیداوار اور آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ بجلی کے بلوں اور لوڈ شیڈنگ کی فکر سے آزاد، اب شبیر کا پورا دھیان اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے اور مستقبل کے منصوبوں پر ہے۔
یو بینک کی جانب سے مالی معاونت، شبیر کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائی، اور ان کی کہانی اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کس طرح مالی سہولتیں دیہی اور زرعی علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کرکتی ہیں۔