اب آپ یو بینک ہوم ریمیٹنس کے ساتھ ہر ہفتے بڑے انعامات جیت سکتے ہیں!
یو بینک آپ کے لیے اس عید الاضحی پر آپ کی بین الاقوامی ترسیلات زر کے ساتھ دلچسپ انعامات جیتنے کا ایک شاندار موقع لا رہا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے، یو بینک کی 300 سے زائد ملک گیر شاخوں میں سے کسی سے بھی اپنے پیاروں کی طرف سے بھیجی گئی بین الاقوامی ترسیلات زر وصول کریں اور ہفتہ وار انعامات جیتنے کے لیے لکی ڈرا میں شامل ہوں! چھ خوش نصیبوں کا اعلان ہر ہفتے کیا جائے گا۔
مزید برآں، پروموشن کی مدت کے دوران کیے گئے لین دین سے، بمپر انعامات کے لیے لکی ڈرا کے ذریعے تین خوش قسمت کامیاب صارفین کا انتخاب کیا جائے گا۔
کامیابی کی کیٹیگری | انعامات |
---|---|
ہفتہ وار انعامات | اسمارٹ بینڈز پاور بینکس ایئر ڈاٹس فیچر فونز |
بمپر انعامات | 3 لیپ ٹاپ |
1۔ اپنی بین الاقوامی ترسیلات زر وصول کرنے کے لیے پاکستان میں قائم یو بینک کی 300سے زائد برانچز میں سے کسی ایک پر جائیں۔ اپنی قریبی برانچ کا پتہ لگانے کے لیے، براہ کرم ہمارے برانچ لوکیٹر کو یہاں (https://ubank.com.pk/372-2/)وزٹ کریں یا ہماری ہیلپ لائن051111282265 پر کال کریں۔
2۔وہ صارفین جو کاؤنٹر پر نقد رقم وصول کرتے ہیں وہ خود بخود لکی ڈرا میں داخل ہو جائیں گے۔ بیلٹنگ کے عمل کے ذریعے، یو بینک ہفتہ وار بنیادوں پر چھ فاتحین کا اعلان کرے گا۔
3۔بمپر انعامات کے لیے قرعہ اندازی عیدالاضحی سے پہلے آخری ورکنگ ڈے پر ہوگی۔
4۔ انعامات کی وصولی کے لیے جیتنے والوں سے یو بینک کا عملہ کال اور ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کرے گا۔