• ہوم
  • Uncategorized @ur
  • پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب سے یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ میں 15 ارب روپے (53 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری

پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب سے یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ میں 15 ارب روپے (53 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری

پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب سے یو مائیکروفنانس بینک کی مضبوط ترقی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تعمیر کے لیے 15 ارب روپے (53 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) ، جو یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) کی پیرنٹ کمپنی ہے، نے بینک میں 15 ارب روپے* (تقریباً 53 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سرمایہ کاری مائیکروفنانس بینکنگ انڈسٹری میں ہونے والی سب سے بڑی ایکویٹی سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد یو بینک کی مسلسل اور پائیدار ترقی کو سہارا دینا اور اس کے ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کی ترقی کو ممکن بنانا ہے، تاکہ صارفین تک رسائی اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

یو مائیکروفنانس بینک کے چیئرمین اور پی ٹی سی ایل گروپ کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، مسٹر حاتم باماتراف نے پاکستان بھر میں مالی شمولیت، جدت اور سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پی ٹی سی ایل گروپ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری یو بینک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمتِ عملی پر گروپ کے اعتماد اور مائیکروفنانس بینکنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی صلاحیت کی عکاس ہے۔

یو مائیکروفنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، مسٹر طوران آصف نے پی ٹی سی ایل گروپ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مسلسل معاونت اور رہنمائی پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ایک نہایت اہم مرحلے پر کی گئی ہے، جب بینک 2026 میں اپنی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ بینک ٹرانسفارمیشن کی حکمتِ عملی جدت، اور نئی مصنوعات و خدمات کے اجراء پر مرکوز ہے، جن کا مقصد ملک بھر میں لاکھوں صارفین کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی کو وسعت دینا ہے۔ٍ

یو بینک کو 4 ارب روپے کی پہلی قسط 31 دسمبر 2025 کو موصول ہو چکی ہے۔*


متعلقہ آرٹیکلز

Loan Calculators Form

Please fill in your details